سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کا آج آخری دن

Sim Cards

Sim Cards

کراچی (جیوڈیسک) سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کروانے میں صرف ایک روز باقی رہ گیا۔

بارہ اپریل کے بعد غیرتصدیق شدہ سمز بند ہو جائیں گی۔ اٹھارہ کروڑ آبادی کے ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد دس کروڑ تیس لاکھ ہے۔

سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کا حتمی مرحلہ بارہ اپریل کو مکمل ہو جائے گا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے واضح کیا کہ آخری تاریخ میں کسی صورت توسیع نہیں کی جائے گی۔