25/02/2015 پیرمحل کی خبریں

Milad E Mustafa

Milad E Mustafa

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) امت رسول کو گناہ کے بعد توبہ کا موقعہ میسر آتا ہے۔ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی برکت سے ساری زمین پاک کر دی گئی۔

ظلم کرنے والوں کو معاف کر دیا گیا ان خیالات کااظہارصوفی امجد ظہیر ( وکیل سرکار) نے پیرمحل میں محفل میلاد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں خطا ب کرتے ہو ئے کہاکہ طائف میں پتھر کھا کر لہو لہان ہونے والے پیغمبر امن نے حضرت جبرائیل علیہ السلام کی التجائے بدعا پر فرمایا میں برباد کرنے کیلئے نہیں انسانوں کو آباد کرنے کیلئے آیا ہوں۔ ہادی بر حق حضرت محمد مصطفی نے دنیا کو دستور امن ، ضابطہ ٔ حیات معاشرتی و معاشی ضابطے اور قابل فخر کردار عطا فرمایا۔

خون کے پیاسے خونی رشتوں میں پرو دیئے گئے۔ محبت و اخوت کی خوشبو سے عرب کا معاشرہ معطر ہو گیا ۔ قانون کی بالا دستی ہوئی۔ مجرم و محرم میں فرق واضح ہو گیا ۔ آج مقاصدِ ولادتِ پیغمبر آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تقاضا ہے کہ ہم نئی نسل کو ایک پر امن ماحول میسر کریں ۔بے گناہ افراد کو قتل کر کے اور دہشت گردی کا نشانہ بنا کر قوم کے مستقبل کو تاریکی کی طرف دھکیلنے والے غدار ہیں۔