قاہرہ(جیوڈیسک)مصری فوج نے کہا ہے کہ اغوا کنندگان نے آج بدھ کو مصری پولیس کے تین اور فوج کے چار سپاہیوں کو رہا کر دیا ہے۔انہیں گزشتہ ہفتے جزیرہ نما سینا میں اغوا کر لیا گیا تھا۔
فوج کے ایک ترجمان کے مطابق رہائی کے بعد یہ ساتوں سپاہی واپس قاہرہ لائے جا رہے ہیں۔ مصری فوج اور پولیس کے سپاہیوں نے شمالی سینا میں مغوی سپاہیوں کی بڑے پیمانے پر تلاش کا سلسلہ کل منگل کو شروع کیا تھا۔