خیرپور (جیوڈیسک) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاھ نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن میں کامیابی حاصل کی ہے، پچاس، پچاس افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار کئے ہیں، سندھ میں 10 ہزار نئے پو لیس اہلکا ر بھرتی کریں گے۔ جیلانی ہاوس خیرپور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب میں وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شا ہ نے کہا کہ کراچی آپریشن تمام سیا سی جماعتوں کی رضامندی سے شروع کیا گیا پولیس اور رینجرز کے آپریشن سے مطمئن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلا ف آپریشن شروع کر نے کے نتیجے میں سندھ میں امن وامان کی صورتحال کافی حد تک بہتر ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ میں 10 ہزار نئے پولیس اہلکار بھرتی کریں گے ان میں 7 ہزار پولیس کانسٹیبل جبکہ 3 ہزار سب انسپکٹر اور اے ایس آئی شامل ہوں گے سید قائم علی شاہ نے بلدیاتی انتخابات کے متعلق کہا کہ حلقہ بندیوں کا کام جاری ہے حلقہ بندی مکمل ہو نے کے بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔