کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں ہیضہ کے مرض میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے رواں ماہ میں 24 ہزار سے زائد بچے ہیضے کے مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے اسپیشل سیکرٹری ڈاکٹر مسعود سولنگی کے مطابق ماہ اگست کی سترہ تاریخ تک سندھ کے تمام اضلاع میں ہیضہ کا مرض شدت اختیار کر چکا ہے۔
اب تک چوبیس ہزار سے زائد بچوں میں ہیضے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ سندھ کے مختلف علاقوں میں اب بھی چار ہزار سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیضے سے بچاو کے لیئے بچوں کی صفائی ستھرائی کا خا ص خیال رکھیں، کھانے پینے میں احتیاط اور نمکول کے پانی کا استعمال زیادہ کیا جائے۔