پاکستان(جیوڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان رات گئے کارکنان سے ملنے کراچی پہنچ گئے۔ ایئر پورٹ پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں تحریک انصاف کا مقابلہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی سے ہے.ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات کی وجہ سے جلسہ نہیں کرسکتے۔
کراچی میں کارکنا ن سے ملنے آیا ہوں کراچی کی عوام کے پاس یہ موقع ہے کہ وہ بلے پر مہر لگا کر تبدیلی لائیں. ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے کراچی میں صرف اغوا برائے تاوان کا بزنس چل رہا ہے.الیکشن سے قبل نہیں کہا جا سکتا کہ کس کے ساتھ الحاق ہو گا عوام تبدیلی کے لیئے صرف بلے کو ووٹ دیں۔