سندھ میں نظام تعلیم کی بہتری میں بڑے چیلنجز ہیں ، نثار کھوڑو

Nisar Khuhro

Nisar Khuhro

سندھ (جیوڈیسک) صوبہ سندھ میں نظام تعلیم کی بہتری ایک ایسا خواب ہے جو شرمندہ تعبیر ہے، سینئر وزیر نثار کھوڑو نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ان کے سامنے بڑے چیلنجز اور بڑی رکاوٹیں ہیں سندھ میں نظام تعلیم برسوں سے سوالیہ نشان بنا ہوا ہے سندھ کے سینئر وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے اعتراف کیا ہے سندھ میں اسکولوں کی عمارتوں پر قبضے ہیں، اساتذہ غیر حاضر ہیں۔

اس لئے ضلع سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں اور اساتذہ کی تنخواہیں اسمارٹ کارڈ کے ذریعے جاری کرنے پر غور کیا جارہا ہے، وزیر تعلیم سندھ نثار احمد کھورو نے ذرائع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کیلئے محکمہ تعلیم کے سیکریٹریٹ میں۔

ہیلپ لائن قائم کیا جارہا ہے وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جعلی بھرتیوں میں ملوث کرپٹ افسران کو ہٹایا گیا ہے افسران خود کو بچانے کیلئے عدالتوں کا سہارا لے رہے ہیں، امید ہے کہ عدالتیں اور عوام ساتھ دیں گے۔