اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت اور وفاقی حکومت سندھ میں پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقاتوں سے کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شرجیل میمن نے ممتاز بھٹو اور نواز شریف کی ملاقات کے بعد سندھ میں ممکنہ گورنر راج لگانے کے حوالے سے بیان دیا تھا، جس پر پرویز رشید نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، اسلام آباد میں ہونے والی ملاقاتوں سے کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔