سندھ (جیوڈیسک) سوئی سدرن گیس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سندھ میں جمعرات اور ہفتے کو سی این جی اسٹیشن بند نہیں کیا جائیں گے۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق ملک میں انتخابات کے موقع پر سندھ میں سی این جی اسٹیشن بند کرنے کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی گئی ہے۔
سندھ بھر میں جمعرات اور ہفتے کو سی این جی اسٹیشن بند نہیں کیے جائیں گے۔سی این جی ایسوسی ایشن کے نائب چئیرمین احمد علی کا کہنا ہے ایم ڈی سوئی سدرن سے انتخابات کے موقع پر اسٹیشن کھلے رکھنے کی درخواست کی تھی جو منظور کر لی گئی ہے اور سندھ بھر میں رواں ہفتے سی این جی اسٹیشن بند نہیں کیے جائیں گے۔