سندھ میں آٹ آف ٹرن ترقی پانے والوں کی تنزلی

Sindh

Sindh

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ میں آوٹ آف ٹرن ترقیاں پانے والوں کی تنزلی اور ڈیپوٹیشن پر تعینات چھ سو پچاس افسران کو انکے محکموں میں واپس بھیجنے کی منظوری دے دی۔

سپریم کورٹ نے سندھ کے مختلف محکموں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کو ان کے متعلقہ محکموں میں بھیجنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ احکامات پر عمل در آمد کے لئے سندھ حکومت کو تین ہفتوں کی مہلت دی گئی تھی۔ وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے احکامات کی روشنی میں سمری کی منظوری دیتے ہوئے افسروں کو ان کے محکموں میں واپس بھیجنے اور آٹ آف ٹرن ترقیاں پانے والوں کو ان کے اصل عہدوں پر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

جس میں سندھ پولیس سمیت مختلف محکموں کے چھ سو پچاس افسران شامل ہیں۔ آٹ آف ٹرن پروموشن پانے والوں میں گورنر سندھ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر نوشاد، گورنر سندھ کے سیکرٹری اختر غوری، سیکرٹری ایگریکلچر جعفر عباسی، سیکرٹری لائیو اسٹاک محمد پنہور ، سیکرٹری آئی ٹی سندھ محمد یوسف۔

سیکرٹری قانون غلام نبی شاہ، سیکرٹری سندھ اسمبلی ہادی بخش برڑو، امداد میمن اسپیشل سیکرٹری فنانس، ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کراچی مصطفی جمال قاضی، ڈپٹی کمشنر ضلع غربی گھنور لغاری ، ایم ڈی ذوالفقار آباد جنرل رئٹائرڈ افتخار احمد، انیتا غلام علی مینیجنگ ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن فانڈیشن کے علاوہ دیگر افسران شامل ہیں۔