کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں 48 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے۔ صوبے میں سی این جی ایسوسی ایشنز اور ٹرانسپورٹرز نے کراچی میں ہڑتال دو دن کے لیے موٴخر کر دی۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 48 گھنٹے کی بندش کے بعد صبح 8 بجے سے کھل گئے ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں قائم سی این جی اسٹیشنز کے باہر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے جیونیوز کو بتایا کہ سی این جی گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت اتوار صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشنز سے گیس کی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 48 گھنٹوں کی بندش کے باعث دوبارہ سے کھلے ہیں، جس کے سبب کراچی کے بیشتر سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں، رکشہ، ٹیکسی اور مسافر بسوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔