سندھ : 5 ہزار ہتھکڑیوں کی خریداری میں گھپلے کا انکشاف

Sindh

Sindh

کراچی (جیوڈیسک) سندھ پولیس کی جانب سے پانچ ہزار ہتھکڑیوں کی خریداریوں میں گھپلے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس حکام پچہتر لاکھ روپے کا حساب نہ دے سکے۔ رونامہ دنیا میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے مزید دس ہزار ہتھکڑیوں کی خریداری کی اجازت طلب کرنے پر یہ انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریکارڈ کے مطابق تین سال پہلے آڈٹ کے دوران پولیس حکام ثبوت فراہم نہیں کئے جاسکے جس پر آڈٹ رپورٹ میں اس خریداری کو مشکوک قرار دے کر معاملے کو سندھ کی پبلک اکانٹس کمیٹی کو بھیج دیاگیا تھا۔ ان اعتراضات میں یہ بات بھی شامل تھی کہ خریدی گئی ہتھکڑیاں پولیس کو تقسیم بھی نہیں کی گئیں۔

ان کی قیمتیں مارکیٹ سے کئی گنا زیادہ ظاہر کی گئی اور ہتھکڑیاں بھی غیر معیاری تھیں جبکہ جس ٹھیکیدار کے ذریعے اس کی خریداری ظاہر کی گئی وہ بھی جعلی ہے۔