سندھ بھر میں آج سے انٹرکے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) سندھ بھر میں آج سے گیارہویں اور بارویں جماعت کے سالانا امتحانات شروع ہوگئے ہیں۔ امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لئے دفعہ 144 کانفاز کیاگیا ہے۔

تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے تحت سندھ کے 10 اضلاع میں سالانہ امتحانات شروع ہوگئے ہیں۔ امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لئے 30 ویجلنس ٹیمیں مراکز کا دورہ کر رہی ہیں۔

جیکب آباد میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے پرنسل اکبر سرکی کا کہنا ہے کہ امتحانی سینٹر میں 4 سو سے زائد معروضی پرچے کم بھیجے گئے ہیں جس کی وجہ سے طلبا کا قیمتی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔نواب شاہ میں گیارہویں جماعت کے اردو کے پرچے کے دوران مختلف مراکز میں کھلے عام نقل کی جاتی رہی ہے۔