سندھ (جیوڈیسک)سندھ میں نگراں کا بینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ، اٹھارہ رکنی کابینہ آج حلف اٹھا رہی ہے۔
طویل مشاورت کے بعد سندھ میں اٹھارہ رکنی نگراں کا بینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاس میں ہو گئی جہاں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان حلف لیں گے ۔
نگراں کابینہ میں شبر زیدی، خالد تواب، خالد لطیف ، نورالہدی شاہ، عبدالقادر چوہان، میاں زاہد حسین، شکیب قریشی ، سردار خان گھوٹو، نواب قلب حسین لاہوری ، محمود مانڈی والا، اقبال داد پاک والا ، رئیس غلام حسین جسکانی ، ڈاکٹر جنید شاہ، یاسین ملک ،محمد شریف انصاری ، ہارون فاروقی،ڈاکٹر این کے لوہانی کے نام شامل ہیں ۔ کابینہ کے قلمدان کا فیصلہ حلف برداری کی تقریب کے بعد ہو گا۔