کراچی (اسپورٹس ڈیسک) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں جارہی سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام یوم دفاع کرکٹ چمپئن شپ کا فائنل DVM ڈاکٹر الیون نے جیت لیا مہمان خصوصی کمشنر حیدرآباد عباس بلوچ اور ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم شیخ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ اسپورٹس سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی جانب سے سندھ زرعی یونیورسٹی یوم دفاع کرکٹ چیمپئن شپ کا فائنل DVM ڈاکٹر الیون اور سوشل سائینس ہیروز کے مابین کھیلا گیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈاکٹر الیون نے 115 رنز بنائے جس کے جواب میں سوشل سائینس کی ٹیم 100 رنز پر ڈھیر ہوگئی مین آف دی میچ ملک عثمان بیسٹ بیٹسمین جہانگیر سانگی رہے اس موقع پر مہمان خصوصی کمشنر حیدرآباد عباس بلوچ،ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم شیخ۔سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے رنر ونرٹیم کے کھلاڑیوں سمیت انفرادی انعامات تقسیم کئے ٹورنامنٹ میں زرعی یونیورسٹی میں 20 روزہ جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں پانچ فیکلٹیوں کی 44 ٹیموں نے حصہ لیا۔
اس موقع پر کمشنر حیدرآباد عباس بلوچ نے کہا کہ کھیل صحت مند معاشرے کی پہچان ہے اس دور میں ماڈرن تعلیم دینے والے اداروں میں اسپورٹس کو دیگر مضامین کی طرح پڑھایا اور سکھایا جا رہا ہے تاکہ نوجوانوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ مل سکے انہوں نے کہا کہ طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف کھیلوں میں حصہ لینا چاہیے انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں کھیلوں کے حوالے سے کوئی بھی بڑا ایونٹ منعقد کیا گیا تو سندھ حکومت کے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ مکمل تعاون کریں گا جب کہ کمشنر حیدرآباد نے زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں ہونے والے ملھ مقابلوں کا کرانے کا اعلان کیا اس موقع پر ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں طلبہ و طالبات میں اضافی انرجی فراہم کرتی ہے ایسی سرگرمیوں میں معاشرے میں ہونے والے جرائم سمیت دیگر سماجی برائیوں کو روکا جا سکتا ہے ایسا ایونٹ جرائم سماجی برائیوں کو روکنے اور صحت مند معاشرہ پیدا کرنے میں ایک اہم رول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گا۔
زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں اسپورٹس کلینڈر موجود ہے جس کے تحت اپنے طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کر رہئے ہیں ان کلینڈر کی مدد سے پورے سال مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوتے ہیں زرعی یونیورسٹی کے طلبہ نے پورے ملک میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹ میں حصہ لیا ہیں اور ھائیر ایجوکیشن کمیشن کی مدد سے اپنے ادارے کھیلوں کی سرگرمیاں عروج پر ہے تمام گرا?ونڈ آباد ہے اس موقع پر سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ڈائریکٹر اسپورٹس انوار حسین خانزادہ نے چیمپئن شپ کی تفصیلات بتائی جب کہ وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے کمشنر حیدرآباد عباس بلوچ ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم شیخ کو سندھ کی روایت سندھی اجرک اور ٹوپی و شیلڈ پیش کی اس موقع پر مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز ڈاکٹر اعجاز احمد کونھارو۔ڈاکٹر غیاث الدین شاہ۔ڈاکٹر عبدالغنی لنجار۔ڈاکٹر غلام مجتبی خشک۔رجسٹرار غلام محی الدین قریشی۔پروفیسر اسماعیل کنبر سمیت اساتذہ کھلاڑیوں و شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔