کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کی زیرصدارت سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور کراچی آپریشن کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلی ٰسندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گورنر سندھ، صوبائی وزرا، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز ، چیف سیکرٹری سندھ اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سمیت انٹیلی جنس حکام نے بھی شرکت کی، اجلاس میں پاک فوج،رینجرز کےجوانوں کی شہادت پرافسوس اورتشویش کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس کے دوران ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، چیف سیکریٹری اور سیکریٹری داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان اور شہر میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ سندھ حکومت نے اجلاس کے شرکا کو نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد سےمتعلق اقدامات سےآگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارا فرض ہےکہ نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عمل کریں۔