بدین (عمران عباس) سندھ کے دیگر علاقوں کی طرح بدین میں بھی نرسز نے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا، مطالبات پورے نا ہونے کی صورت میں گورنر ھاؤس پر دھرنا دینے کا بھی اعلان کر دیا۔
بدین میں نرسنگ اسکول کے سامنے کئے جانے والے احتجاج میں نرسز اور اسٹاف نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی اور دھرنا بھی دیا۔
اس موقع پہ احتجاج کرنے والی نرسوں کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے ان سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ انکی تنخواہیں اور مراعات پنجاب حکومت کے برابر کی جائیں جبکہ انہیں ایمرجنسی رزک الائونس بھی جاری کیا جائے،احتجاج کرنے والی نرسز کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات کو جلد پورا کیا جائے تاکہ ہم سندھ والے بھی اپنے آپ کو پاکستان کا شہری سمجھیں اور ہمارے اندر احساس محرومی کا بھی خاتمہ ہو سکے۔