کراچی (جیوڈیسک) کراچی ائیر پورٹ کا ٹرمینل ون کلئیر کرا لیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 10 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں ،کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا ،نہ آگ لگی، تمام اہم اثاثے محفوظ ہیں، کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر ائیر پورٹ پر آگ عمارت میں لگی تھی جسے بھجا دیا گیا ہے، دہشت گردوں سے آر پی جی،راکٹ، جیکٹیں ملی ہیں، دہشت گرد ائیر پورٹ کے دو علاقوں تک محدود تھے۔
کراچی ائیر پورٹ آج دوپہر تک کلئیر کیا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ روشنی ہونے کے بعد ائیر پورٹ کو پھر چیک کیا جائے گا، سیکیورٹی چیک کے بعد ائیر پورٹ سی اے اے اوار اے ایس ایف حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ حملےمیں 13 افرادشہید ہوئے، 10 دہشتگرد مارے گئے، دہشتگردانتہائی تربیت یافتہ تھے، آگ کسی طیارے کو نہیں عمارتوں کو لگی۔