کراچی (جیوڈیسک) حکومت سندھ نے اسلحہ لائسنس کی تجدید مدت میں 15 فروری تک توسیع کر دی جس کے بعد اب عوام کو اسلحہ لائسنس بنوانے کی مدت میں ریلیف مل گئی۔
وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے لوگوں کی مشکلات کے باعث اسلحہ لائسنس کی تجدید مدت میں 15 فروری تک تجدید کر دی کیونکہ پچھلے چار مہینوں کے دوران سندھ کی عوام کو اسلحہ لائسنس جمع کرانے کا کہا گیا تھا جس کے نتیجے میں پورے صوبہ سندھ میں 7 لاکھ اسلحہ لائسنس جمع کئے گئے جبکہ کراچی سے ایک لاکھ اسلحہ لائسنس تجدید کے لئے جمع کئے گئے جس کے بعد پرانے اسلحہ کی تجدید کے بعد لیموسٹرائز لائسنس بک جاری کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ اسلحہ لائسنس کی آخری تاریخ 31 جنوری تھی لیکن ڈپٹی کمشنر کے دفاتر میں عوام کے ہجوم اور پولیس کی جانب سے ویری فکیشن میں کوتاہی کے پیش نظر وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید اسلحہ لائسنس کی تجدید مدت میں 15 دن کی توسیع کر دی ہے۔