کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی نے 6 کھرب 58 ارب رپے سے زائد کے مطالبات زر کثرت رائے سے منظور کرلئے جبکہ حزب اختلاف کی 4 ارب روپے سے زائد کٹوتی کی ایک ہزار تحاریک مسترد کردی گئیں۔ ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئیں کٹوتی کی ریکارڈ 1112 تحاریک کثرت رائے سے مسترد کردی گئیں، کٹوتی کی سب سے زیادہ تحاریک متحد ہ قومی موومنٹ کی جانب سے پیش کی گئی تھیں۔
وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے ایوان سے آئندہ مالی سال2013-14 کے بجٹ کیلئے سے 6 کھرب 58 ارب 62 کروڑ 40 لاکھ 41 ہزار 400 روپے کے 59 مالیات زر پیش کئے جنہیں کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ ایوان نے رواں مالی سال کے 56 ارب 99 کروڑ 93 لاکھ 51 ہزار 450 روپے کے ضمنی بجٹ کی بھی منظوری دی جس پر اپوزیشن کی جانب سے کٹوتی کی کوئی تحریک پیش نہیں کی گئی۔