کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی میں ایچ آئی وی ایڈز اور اس کے علاج سے متعلق آگاہی اور شعور کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور سکندر میندرو کی جانب سے پیش کئے گئے بل کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ بل میں کہا گیا ہے کہ ایچ آئی وی ایڈز جیسے موذی مرض سے متعلق عوام کو شعور اور اس کے علاج کے لئے معلومات فراہم کرنا ضروری ہے۔
اِس موقع پر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایڈر سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لئے نصاب میں بھی اس کے بارے میں معلومات شامل کی جانی چاہیے۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر تک کے لئے ملتوی ہو گیا ہے۔