سندھ اسمبلی میں چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف قرارداد منظور

Sindh Assembly

Sindh Assembly

کراچی (جیوڈیسک) عمران خان کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے پیش کی۔ جو منظور کر لی گئی۔ اس سے پہلے بحث کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ کسی کی نازیبا زبان برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان “تنقید خان” قرار دیا اور کہا کہ وہ ہر شام کاغذ کے ٹکڑے سے دیکھ کر جانے کس کی بھاشا بولتے ہیں۔

ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبز واری نے کہا کہ عمران خان نے اپنے بیان میں سندھ کے لوگوں کی دل آزاری کی۔ سیا ستدانوں کو برا کہنے والے ہی آج سیاست کے شاہسوار بنے ہوئے ہیں۔

عمران خان کے الزامات کی گونج خیبر پختون خوا اور پنجاب کے بعد اب سندھ اسمبلی میں بھی پہنچ گئی ہے۔ کپتان کے خلاف قرارداد کی منظوری کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔