سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ کی انگریزی تقریر امریکی سفارتکاروں کیلئے لوری بن گئی

American Dplomats

American Dplomats

کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کی انگریزی میں تقریر امریکی سفارتکاروں کے لئے لوری بن گئی اور دوران تقریر امریکی وفد سوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ تھر پارکر کے صورتحال پر انگریزی ربان میں اپنا پالیسی بیان دے رہے تھے کہ ان کی تقریر اتنی طویل ہوگئی اور اس دوران وزیر اعلیٰ ایسی مثالیں دیتے رہے جو اراکین اسمبلی اور میڈیا کے نمائندوں کے سر سے گزرتی رہیں اور امریکی قونصل خانے سے مائیکل ڈولفن کی سربراہی میں آیا وفد وزیراعلیٰ سندھ کی تقریر کو لوری سمجھ کر سو گیا۔

وزیر اعلیٰ کی تقریر کے دوران کئی وزرا اور اراکین ایوان سے باہر چلے گئے جب کہ وہاں موجود اراکین اپنے موبائل فونز پر گیم کھیلنے میں مصروف رہے۔ اپوزیشن اراکین نے وزیراعلیٰ کی تقریر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تھر کا مسئلہ بہت حساس ہے اور سید قائم علی شاہ تھر کے غریب عوام کے مسائل گلابی انگریزی میں بیان کرتے رہے جو درست نہیں۔