کراچی (جیوڈیسک) الیکشن ٹربیونل نے لیاقت علی جتوئی کی انتخابی عذرداری کی سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوط کر لیا تھا۔ لیاقت جتوئی نے پی ایس 76 سے پیپلز پارٹی کی کامیاب امیدوار پروین عزیز جونیجو کے خلاف انتخابی عذرداری میں دھاندلی کے الزامات لگائے تھے۔
الیکشن ٹربیونل نے انتخابی عذرداری پر فیصلہ سناتے ہوئے لیاقت جتوئی کی انتخابی عذرداری منظور کر لی اور انہیں کامیاب قرار دے دیا۔ اس حلقے سے پیپلز پارٹی کی کامیاب رکن اسمبلی مستعفی ہو چکی تھیں اور الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔
اس دوران پروین عزیز جونیجو نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی کہ مجھ سے زبردستی استعفیٰ لیا گیا ہے۔ اس لئے ضمنی الیکشن کو روکا جائے۔