سندھ اسمبلی کی خالی نشستوں پر انتخابات کرائے جائیں ‘ راجونی اتحاد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے استعفوں کے بعد سندھ اسمبلی میں خالی ہونے والی چاروں نشستوں پر فوری ضمنی انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے راجونی اتحاد کے رہنما امیر علی سولنگی نے کہا کہ حلقہPS-93 ‘ پی ایس 112 ‘پی ایس 113اورپی ایس 159 سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے چاروں ممبران صوبائی اسمبلی کے استعفوں کے بعد ان حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے ۔

ان نشستوں پر فوری طور پر انتخاب ناگزیر ہے جبکہ تاخیر عوام کے استحصال کا باعث اور عوامی مسائل میں اضافے کا سبب ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ راجونی اتحاد ان چاروں حلقوں پر ضمنی انتخابات میں حصہ لیگااور اتحاد ی جماعتوں کے علاوہ سندھ بھر میں بسنے والی مظلوم و محکوم برادریوں کی حمایت سے انشاء اللہ کامیابی حاصل کرے گی جبکہ بلدیاتی انتخابات میں بھی بھرپور حصہ لیا جائے گا ۔