پاکستان کو قائد کے خواب کے مطابق فلاحی ریاست بنائینگے’ ایم آر پی

Pakistan

Pakistan

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بابائے قوم محمد علی جناح کے 139 ویں یوم پیدائش کے موقع پرمحب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ صدر سلیمان سولنگی راجپوت ‘ سیکریٹری راجہ انور ایڈوکیٹ ‘ فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ صدر ہیومن رائٹس ونگ حاجی امیر علی خواجہ ‘ صدر کراچی ڈویژن اقبال چاند ‘ صدر شعبہ خواتین میڈم انیتا اورانفاریشن سیکریٹری و دیگر عہدیداران و کارکنان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دیکر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر پٹی نے کہا کہ قائد اعظم پاکستان کو فلاحی و اسلامی ریاست بنانا چاہتے تھے مگر انگریزوں کے نمک خوار استحصالیوں نے پاکستان کے وسائل و اقتدار پر قابض ہوکر عوام کو یرغمال بنالیا ہے ۔

حکمرانوں کی منافقانہ و مفاد پرستانہ پالیسیاں پاکستان کو سامراج کی غلامی کی جانب گھسیٹ رہی ہیں جبکہ ایم آر پی نے پاکستان کو قائد کے خوابوں کی حقیقی تعبیر بنانے کیلئے خود مختار ڈویژنل کونسلوں کی تشکیل کے ذریعے عوام کو بااختیاروخوشحال اور پاکستان کو ترقی یافتہ و مستحکم بنانے والی مقامی خودمختاری کا جو فارمولہ پیش کیا ہے استحصالی طبقات اور حکمران اس سے خوفزدہ ہیں اور اس فارمولے کے عملدرآمد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں کیونکہ وہ عوام کو خوشحال و خود مختار اور با اختیا ر نہیں بلکہ محکوم و غلام دیکھنا چاہتے ہیں۔