سندھ اسمبلی کا اجلاس : فیصل سبزواری اور شرجیل میمن میں نوک جھونک

Faisal Sabzwari - Sharjeel Memon

Faisal Sabzwari – Sharjeel Memon

کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری اور پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن کے درمیان نوک جھوک جاری رہی۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں قائد حزب اختلاف فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت ایک سانحہ تھا لیکن اس کے بعد جو تباہی کی گئی وہ ناقابل بیان تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں ملوث ملزمان کو سیاسی انتقامی کارروائی کا جواز بناکر 35 ملزمان کے مقدمات ختم کر دیئے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجرموں کی کوئی سیاسی وابستگی تا کمیونٹی نہیں ہوتی بلکہ اسے مجرم ہی تصور کیا جائے۔ جواب میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ 27 دسمبر 2007 پاکستان کی تاریخ کا عظیم سانحہ تھا جس کے گھر میں اتنا بڑا دکھ ہو وہ کیسے سڑکوں پر نکل کر شر پسندی کرے گا، یہ وہی عناصر تھے جو پیپلز پارٹی اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔