سندھ(جیوڈیسک) سندھ اسمبلی میں نئے مالی سال کا بجٹ منظور رکرلیا گیا ہے جسکے بعد ایم کیو ایم سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے ایوان سے واک آٹ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں نئے مالی سال کا 617 ارب روپے سے زائد کا بجٹ منظور کر لیا، بجٹ میں عائد ٹیکس کیخلاف اپوزیشن نے سندھ اسمبلی سے واک آوٹ کیا، واک آٹ کرنے والوں میں میحدہ قومی ومومنٹ، مسلم لیگ(ن)مسلم لیگ فنکشنل کے اراکین نے اسمبلی سے واک آوٹ کیا۔
وزیراعلی سندھ نے پراپرٹی ٹیکس میں 20 سے 25 فیصد اضافے کا بل پیش کیا، تاہم ایم کیو ایم نے پراپرٹی ٹیکس سمیت بجٹ میں عائد کیے جانے والے تمام ٹیکسز کی مخالفت کی، اس موقع پر ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سردار احمد نے کہا ہے کہ 13 ارب پراپرٹی ٹیکس ملا جس میں سے 12 ارب روپے کراچی نے دئیے، پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ شہری علاقوں پر ظلم کے مترادف ہے۔