کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کی۔ ایوان میں آج بھی دھواں دھار تقاریر ہوتی رہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر سیما ضیا نے سندھ میں غیر قانونی موبائل سمز کے خلاف قرارداد پیش کی جسے متقفہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
ڈاکٹر سیما ضیا نے اپنی قردار میں کہا ہے۔ موبائل سمیں ٹافیوں کی طرح بک رہی ہیں۔ ساڑھے 4 کروڑ غیر قانونی رجسٹرڈ سمیں ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم کے ایوان میں نہ آنے پر اعتراضات اٹھائے۔ ارباب غلام رحیم کے ایوان میں آنے سے متعلق ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے رولنگ دے ڈالی۔ مسلم لیگ نواز کے رکن اسمبلی عرفان اللہ مروت کا کہنا تھا کراچی میں پانی کا بحران مسئلہ بن چکا ہے۔