کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی میں بلدیاتی ایکٹ 2013 ءمیں ترمیمی بل منظور کر لیا گیا۔ بل سندھ کے وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے پیش کیا۔
ایم کیو ایم کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ آج پرائیویٹ ممبر ڈے ہے کوئی بل پیش نہیں کر سکتے، آج ہمیں بولنے کا موقع دیا جائے۔
بل پیش ہونے پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج اور شور شرابہ کیا جس کے بعد اپوزیشن اراکین ایوان سے باہر نکال آئے۔ اسپیکر نے اجلاس جمعے تک ملتوی کر دیا۔