کراچی (جیوڈیسک) میئر کراچی کے اختیارات کی بحالی کے لئے جد و جہد کے آغاز پر ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں ترمیمی بل جمع کرا دیا ہے۔
ترمیمی بل میں سپیکر سندھ اسمبلی کے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے وائس چیئرمین کی تقرری کے اختیارات کی شق ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ بل میں کہا گیا ہے کہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا میئر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا بھی چیئرمین ہوتا ہے۔
تاہم وائس چیئرمین کی نامزدگی سپیکر صوبائی اسمبلی کا اختیار ہے جس کے تحت وہ کراچی سے منتخب ہونیوالے کسی بھی رکن سندھ اسمبلی کو اس عہدے کیلئے منتخب کر سکتے ہیں، لہٰذا اس شق کو ختم کیا جائے۔