کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی کردیا گیا۔ اجلاس وارننگ بیل بجائے بغیر عجلت میں ملتوی کرنے پر متحدہ قومی موومنٹ ناراض ہوگئی انہوں نے کہا کہ آج الطاف حسین پر لگائے گئے الزامات پر بات کرنا تھی۔ تحریک انصاف کے الزامات کے خلاف قراداد جمع کرادی ہے۔
رپورٹ کے مطابقنہ گھنٹیاں بجائی گئیں اور نہ ہی کورم پورا ہونے کا انتظار کیا گیا۔سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی ملتوی کردیا گیا۔ کہنے والے کہتے ہیں کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس نہ کرنے کے سو بہانے۔
نہ ہی آج ایوان میں اجلاس سے پہلے گھنٹیاں بجائی گئیں اور نہ ہی اتنا انتظار کیا گیا کہ کورم پورا ہوسکے۔اجلاس شروع سے پہلے ہی ملتوی کردیا گیا۔اسمبلی پہنچنے والے متحدہ قومی موومنٹ کےاراکین نے کہا کہ آج پرائیویٹ ممبر ز کا دن تھا اور انہیں ایوان میں بہت کچھ کہنا تھالیکن اجلاس ملتوی کردیا گیا۔گزشتہ روز اسمبلی سیشن کے اختتام پر ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے اجلاس جمعہ تک ملتوی کیا تھا۔لیکن بعد میں سیکریٹری اسمبلی کی جانب سے اجلاس آج صبح دس بجے شروع کیے جانے کا پیغام چلایا گیا۔لیکن یہ پیغام کیوں چلایا گیا یہ سمجھ نہیں آیا۔