کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کی خاتون رکن شازیہ فاروق شوہر کو دہشتگرد کہے جانے پر آبدیدہ ہو گئیں ، سپیکر سراج درانی نے طوفان نیلو فر سے لاعلمی کا اظہار کر کے ایوان کو حیران کر دیا۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس سپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہوا تو ایم کیو ایم کی رکن شازیہ فاروق اپنی نشست پر کھڑی ہوگئیں۔ سپیکر سراج درانی انہیں قواعد و ضوابط سمجھاتے رہے لیکن شازیہ فاروق اپنے موقف پر ڈٹی رہیں۔ اس موقع پر شازیہ فاروق آبدیدہ ہوگئیں۔
تو دیگر اراکین نے انہیں تسلیاں دیں اور چپ کرایا۔ ایم کیو ایم کی رکن ارم عظیم فاروقی نے نیلوفر طوفان کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پر کہا کہ نیلو فرطوفان تیزی سے بڑھ رہا ہے ، سندھ حکومت کیا کر رہی ہے جس پر سپیکر نے طوفان نیلو فر سے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے۔
کہا کہ نیلوفر کوں ہیں۔ اس صورت حال کو دیکھ کر وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے ایوان کو بتایا نیلو فر طوفان کے حوالے سے حکومت سنجیدہ ہے۔ شرجیل میمن نے کہا طوفان کے حوالے سے تمام ادارے ہائی الرٹ ہیں اور ساحل سمندر پر بھی دفعہ 144 لگائی گئی ہے۔