سندھ اسمبلی، دماغ کی دہی کے الفاظ پر احتجاج، گو شہلا گو کے نعرے

Sindh Assembly

Sindh Assembly

کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی آج ایک بار پھر مچھلی منڈی بنی رہی۔ اسپیکر آغا سراج درانی کے ایوان سے جانے کے بعد ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے نشست سنبھالی تو متحدہ کے ارکان اسمبلی اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور نعرے بازی شروع کر دی۔

متحدہ کا مطالبہ تھا کہ شہلا رضا اعتراف کریں کہ “دماغ کا دہی”غیر پارلیمانی الفاظ ہیں جبکہ شہلا رضا اس بات پر مصر تھیں دماغ کا دہی” غیرپارلیمانی الفاظ نہیں ہیں۔ شہلا رضا نے ایم کیو ایم کے ارکان کو پانی اور لسی پینے کی پیشکش بھی کی لیکن ایوان میں نعرے بازی ہوتی رہی۔

آغا سراج درانی نے شہلا رضا کے ایون سے باہر جانے کے بعد ایوان میں آ کر یہ شکوہ کر ڈالا کہ انہیں تو چائے پی لینے دی جاتی کچھ دیر بعد شہلا رضا ایوان میں آ گئیں جس پر حکومتی ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا۔