اسلام آباد (اقبال کھوکھر) پاکستان یونائیٹڈ کرسچن موومنٹ کے چیئرمین البرٹ ڈیوڈ نیسندھ اسمبلی کی جانب سے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کمیشن تشکیل دینے کے بل کا خیرمقدم کیا ہے۔
میڈیاکو جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے اس بل کوسابق چیف جسٹس جسٹس جیلانی کے تاریخی فیصلے کے نفاذ کی جانب اہم پیش رفت قراردیتے ہوئے کہا کہ اس امر پرہم سندھ اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اب خاص طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدالتی افسران کو گورنمنٹ ایکٹ کے مؤثر عمل کو یقینی بنانے کی صلاحیت کی تعمیر اور متعلقہ حکام کی بیداری پیدا کرنے کو یقینی بنانا چاہیے۔مسیحی رہنماء نے زور دیا کہ وفاقی حکومت اور دیگر صوبائی حکومتوں کو سندھ اسمبلی کی پیروی اور جسٹس جیلانی کے فیصلے کی سفارشات پر عمل درآمد کرنے کے لئے موثراقدامات اٹھانے چاہئیں۔
کیونکہ اب وقت آگیا ہے کہ اقلیتوں کے سماجی و اقتصادی اور سیاسی عمل میں تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے تمام ممکنہ اقدامات جمہوری عمل میں ایک متحرک اور واضح کردار کے لئیمعاشرے کے پسماندہ طبقات کو برابر کے مواقع فراہم کرتے ہیں کہ ایک ٹھوس جمہوریت کو فروغ دینے کے لئے کیا جانا چاہئے۔انہوںنے سندھ اسمبلی کے جرات مندانہ کردار کو سراہا۔