سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کی 4 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے درخواست دائر

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی کے استعفوں سے خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں دائر کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 93 ،112 ، 113 اور 159 سے پاکستان تحریک انصاف کے منتخب ارکان اسمبلی مستعفی ہو چکے ہیں۔

اس لئے خالی نشستوں پر فوری طور پر ضمنی انتخابات کرائے جائیں اور مستعفی ارکان سے مراعات واپس لی جائیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی طرح تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اور سندھ اسمبلی نے بھی اپنے استعفے جمع کرادیئے تھے جنہیں تاحال منظور نہیں کیا گیا۔