کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم ارکان سندھ اسمبلی نے ایوان میں بولنے کی اجازت نہ ملنے پراحتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا ہے، تاہم کچھ ہی دیر میں اراکین ایم کیو ایم واک آؤٹ ختم کرکے واپس اسمبلی میں آگئے۔ ایم کیو ایم اراکین کا مطالبہ تھا کہ حکومت سندھ کو لا اینڈ آرڈر کے قیام سے کوئی دلچسپی نہیں، لا اینڈ آرڈر فوج کے حوالے کیا جائے۔
اسپیکر کا کہنا تھاکہ بغیر تحریک پیش کیے بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جس کے بعد ایم کیو ایم ارکان نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے، ظالموں جواب دو ظلم کا حساب دو اور ایوان سے احتجاجاً واک آئوٹ کر گئے، ایم کیو ایم ارکان کے واک آؤٹ پر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہاکہ ایم کیو ایم نے خود آپریشن کا مطالبہ کیا تو اب اس احتجاج کا کیا جواز ہے۔