کراچی (جیوڈیسک) کراچی سپیکر سندھ اسمبلی نے اسمبلی اجلاس بلوانے کیلئے ایم کیو ایم کی ریکوزیشن مسترد کر دی۔ کہتے ہیں ارکان کے دستخط درست نہیں، متحدہ دوبارہ درخواست دے۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی تھی تاہم سپیکر نے اسے منظور نہیں کیا۔ سراج درانی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی درخواست پر ارکان اسمبلی کے دستخط درست نہیں لہذا اجلاس بلانے کیلئے اسے دوبارہ درخواست جمع کرانا پڑے گی۔