سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کا شور شرابا، نصرت سحر عباسی کو شرجیل میمن نے ایڈیٹ کہہ دیا

Sindh Assembly

Sindh Assembly

کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی میں اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین نے شور شرابا کیا جس پر ایوان مچھلی منڈی بن گیا، اسمبلی میں جب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے تقریر کا آغاز کیا تو اپوزیشن بنچوں سے نصرت سحر عباسی بار بار کھڑی ہوکر بولتی رہیں۔

ڈپٹی سپیکر شہلا رضا نے انہیں بار بار تاکید کی کہ وہ منظور وسان کو اپنی تقریر پوری کرنے کا موقع دیں انہیں بھی باری آنے پر اظہار خیال کرنے کا وقت دیا جائے گا لیکن اس کے باوجود نصرت سحر عباسی خاموش نہ ہوئیں۔

شرجیل میمن نے بار بار کی مداخلت سے تنگ آکر انہیں ایڈیٹ کہہ دیا جس پر ایوان میں شور شرابا بڑھ گیا، اپوزیشن اراکین کی جانب سے ایوان میں حکومتی اراکین پر جملے کسے جاتے رہے اور ان پر شدید تنقید بھی کی گئی۔