کراچی(جیوڈیسک)عام انتخابات 2013 میں سندھ کی صوبائی اسمبلی کی متعدد نشستوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کو واضح برتری حاصل ہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ دوسرے نمبر پر رہی۔آخری اطلاعات تک غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی نے مجموعی طور پر 49 ، ایم کیو ایم نے39 ( جن میں کراچی کی 42 میں سے 35 نشستیں)،آزاد امیدواروں نے 25 ، مسلم لیگ ن نے 6 نشستوں پر برتری حاصل کی۔ پی ایس 88 سے پی پی کے امیدوار اویس مظفر اور پی ایس 85 پر سسی پلیجو کو برتری حاصل رہی۔پی ایس 114سے ایم کیو ایم کے رف صدیقی نے برتری حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی42 نشستوں میں سے 35 نشستوں میں ایم کیو ایم کے امیدواروں پی ایس 98 سے وسیم قریشی، 99سے خواجہ اظہار الحسن، 102سے سید انور رضا نقوی، 104سے ریحان ظفر، 115سے ارشد اللہ وہرہ، 116 سے محمود عبدالرزاق، 117 سے ڈاکٹر صغیر احمد، 121 سے سید ندیم راضی، 126سے سید فیصل علی سبزواری،127سے اشفاق احمد منگی،114سے رف صدیقی، پی ایس 92سے عبدالحفیظ، 93 سے شفیع داد، 94 سے سیف الدین خالد، 96سے مظہر امام، 97سے عبداللہ شیخ، 100سے عادل صدیقی، 101سے جمال احمد، 102سے انور رضا، 103سے ساجد قریشی، 105سے خالد بن ولایت، 106سے افتخار عالم، 107سے عظیم فاروقی، 108سے محمد سلیم، 109سے اظہر احسن، 110سے محمد دلاور، 111سے محمد کامران، 113سے علی عاشق، 118سے عدنان احمد، 119سے ارتضا فاروقی، 120سے ارشا احمد ضیا، 122سے خالد افتخار، 123سے شیراز وحید، 124سے سید سردار احمد، 125سے عامر معین پیرزادہ کو واضح برتری رہی۔ اس کے علاوہ کراچی پی ایس 89 سے مسلم لیگ ن کے ہمایوں محمد خان نے برتری حاصل کی، پی ایس 128سے متحدہ دینی محاذ کے اورنگزیب فاروقی نے برتری حاصل کی۔ اس کے علاوہ کراچی کی دیگر نشستوں پر آزاد امیدوار فضل احد، ذیشان احمد خان،رانا گلزار تاج، سید محمد نعمان، سید منہاج الدین، محمد زبیر یاسین، معیز الدین، محمد اسلم بلوچ، نعیم الدین، انجینئر عبدالعزیز، کمال احمد، طاہر اشرف ہاشمی، محمد یاسر بلوچ، محمد شاہد صدیقی، قاری علی الرحمن نے برتری حاصل کی۔
پی پی کے شکیل احمد، محمد جاوید ناگوری اور محمد ساجد جوکھیو کے عزیز الرحمن عزیز، تحریک انصاف کے سید حفیظ الدین،عبدالرحمن خان، وصی اللہ صدیقی، پاکستان فلاح پارٹی کے خالد جمال صدیقی، سنی تحریک کے ملک مطلوب علی اعوان، مجلس وحدت المسلمین کی بانو جعفر، عوامی نیشنل پارٹی کے حضرت علی، جمعیت علمائے پاکستان کے محمد اسلم پرویز، پاک مسلم الائنس کے میاں حسین سعید اور تحریک صوبہ ہزارہ کے سردار محمد اقبال خان نے برتری حاصل کی۔ تین پولنگ اسٹیشنز کے نتائج فائرنگ کی وجہ سے روک دیے گئے۔
سکھر پی ایس 1 تا پی ایس 4 سے سندھ اسمبلی کی 4 نشستوں میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے انور احمد خان مہر، سید ناصر حسین شاہ، جام اکرم اللہ دھاریجو اور سید اویس قادر شاہ، گھوٹکی کی 4 نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے جام مہتاب حسین، علی نواز خان مہر ،سردار محمد بخش، اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے فقیر عبدالخالق ، شکار پور کی چار نشستوں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے آغا سراج درانی ، کامران مہر، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے امتیاز احمد شیخ اور آزاد امیدوار حاجی خاوند بخش ، جیکب آباد کی چار نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ممتاز حسین خان، سردار محمد مقیم ، سہراب خان سرکی۔
اور میر ہزار خان بجارانی، کشمور کی دو نشستوں پر جماعت اسلامی کے راجہ غوث بخش اور پاکستان پیپلز پارٹی کے حاجی عبدالرف، نوشہرو فیروز کی پانچ نشستوں پر نیشنل پیپلز پارٹی کے غلام رسول خان، سید ابرار علی شاہ ، عارف مصطفی جتوئی ، مسرور احمد خان اور سنی تحریک کے عبدالجبار قادری، نواب شاہ کی نشستوں پر پیپلز پارٹی کے طارق مسعود آرائیں، سلیم رضا جلبانی، سید فصیح احمد شاہ، غلام قادر چانڈیو اور ڈاکٹر بہادر خان، خیر پور کی 6 نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے پیر راشد شاہ راشدی ، ڈاکٹر محمدرفیق بانبھن، میر شاہنواز خان ٹالپر، پیپلر پارٹی کے پیرفضل شاہ جیلانی اور آزاد امیدوار سید سرکارحسین شاہ، لاڑکانہ کی چار نشستوں پر تحریک انصاف کے نوید احمد کماریو، سندھ ترقی پسند پارٹی کے احمد نواز۔ مسلم لیگ ن کے امیر بخش بھٹو اور آزاد امیدوار طارق حسین سانگی، قمبر شہداد کوٹ کی چار نشستوں پر پی پی کے غلام مجتبی اسران، نواب زادہ میر نادر علی خان مگسی،نواب غیبی خان چانڈیو اور ن لیگ کے امداد حسین چولیانی، مٹیاری دو نشستوں میں آزاد امیدوار نصیر احمد اور مولا بخش، حیدر آباد کی 6 نشستوں میں ایم کیو ایم کے محمد دلاور قریشی، محمد راشد خلجی، زبیر احمد خان، صابر قائم خانی، پی پی کے جام خان شورو اور شرجیل انعام میمن، ٹنڈو اللہ یار میں پی پی کے سید ضیا عباس شاہ، امداد علی پتافی، ٹنڈو محمد خان کی نشستوں پر سید اعجاز شاہ بخاری، عبدالکریم سومرو، بدین کی پانچ نشستوں میں پی پی کے بشیر احمد ہالیپوٹو، میرا للہ بخش ٹالپر، حسنین علی مرزا، سکندر علی منگریو، مسلم لیگ ن کے محمد اسماعیل راہو، تھرپارکر کی 4 نشستوں میں پی پی کے مہیش کمار ملانی، دوست محمد راہموں، آزاد امیدوار ارباب غلام رحیم اور ارباب انور جبار۔
میر پورخاص کی تین نشستوں پر پی پی کے علی نواز شاہ، میر حیات خان ٹالپر، جمیل احمد بھرگڑی، عمر کوٹ کی تین نشستوں میں پی پی کے محمد تیمور ٹالپر، سید سردار علی شاہ، فنکشنل لیگ کے محمد قاسم ، جامشورو کی تین نشستوں پر پی پی کے سکندر علی شورو، فقیر داد کھوسو، آزاد امیدوار عبدالنبی شاہ، دادو کی چار نشستوں پر پی پی کے مجیب الحق، پروین عزیز جونیجو، ن لیگ کے بندہ علی لغاری اور صداقت علی جتوئی، سانگھڑ کی 6 نشستوں پر مسلم لیگ فنکشنل کے سیعد خان نظامانی، وریام فقیر خاصخیلی، حاجی خدا بخش راجڑ، جام مدد علی، شکیل کریم داد مری، محمد بخش خاصخیلی، ٹھٹہ کی پانچ نشستوں میں پی پی کی سسی پلیجو، اویس مظفر، ق لیگ کے شاہ حسین شاہ شیرازی، آزاد امیدوار سید اعجاز شاہ شیرازی اور محمد علی ملکانی کو برتری حاصل تھی۔