کراچی (جیوڈیسک) کراچی ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں سید سردار احمد کو پارلیمانی لیڈر اور خواجہ اظہار الحسن کو ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے سندھ اسمبلی میں سید سردار احمد پارلیمانی لیڈر اور خواجہ اظہار الحسن کو ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کی توثیق کر دی ہے۔
ایم کیو ایم کے ارکان آج سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ گئے اور اسمبلی سیکریٹری کو اس نامزدگی سے آگاہ کیا اور ایوان میں اپوزیشن کی نشستیں الاٹ کرنے کی درخواست دی۔