کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں کے درمیان گرما گرم بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ نثار کھوڑو کہتے ہیں صوبے کے مطالبے پر اسمبلی کا متفقہ فیصلہ تھا کہ یہاں کوئی اور صوبہ نہیں بنے گا۔
ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کہتے ہیں کہ مہاجروں کے حوالے سے خورشید شاہ کی معافی منافقت پر مبنی ہے۔ سندھ اسمبلی میں اجلاس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما محمد حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان بننے کے بعد جو جدوجہد مہاجروں نے کی وہ کسی نے نہیں کی۔
حکومت سے الگ ہونے کا مقصد لڑائی یا جنگ نہیں بلکہ اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ کر کرپشن کو بے نقاب کرنا ہے۔ اس موقع پر پیپز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کا وقت ہے، ایسے بیانات ماحول کو خراب کرسکتے ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جن الفاظ کا چناو اور جس روئیے کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔
ان تما م باتوں کا دلائل کے ساتھ جواب دے سکتے ہیں، لیکن ماحول میں گرما گرمی نہیں چاہتے۔ ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید کی جانب سے اس طرح کا بیان اور پھر معافی منافقت پر مبنی ہے۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ، دونوں جماعتوں کے درمیان صلح میں اپنا کردار ادا کرنے کی بات پہلے بھی کی تھی اور اب بھی تیار ہوں، مل بیٹھ کر بات کرنے سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ اپوزیشن رہنما شہریار مہر کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کی لڑائی میں سندھ کا نقصان ہورہا ہے۔