کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی، سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈرسید سردار احمد نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف قرارداد جمع کرائی۔
قرارداد میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف او آئی سی، یورپی یونین اوراقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ آزادی اظہار کا یہ مطلب نہیں کہ انٹرنیشنل کنوینشن آف سول اور سیاسی حقوق کے آرٹیکل بیس کی خلاف ورزی کی جائے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کی حالیہ اشاعت میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت سے مسلم امہ جذبات مجروح ہوئے ہیں۔