سندھ بچاؤ کمیٹی کی متاثرین وزیرستان کی سندھ آمد کے خلاف ہڑتال

Sindh

Sindh

نواب شاہ (جیوڈیسک) سندھ کے مختلف شہروں میں شمالی وزیرستان کے متاثرین کی آمد کے خلاف سندھ بچاو کمیٹی کی اپیل پر ہڑتال کی جارہی ہے۔

نواب شاہ ، بدین ، ٹنڈو باگو، پڈعیدن، میہڑ اور گھارو سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں دکانیں بندہیں اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔