سندھ اور بلوچستان کےمختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری

Rain

Rain

حیدر آباد (جیوڈیسک) سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ سوات میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہے۔

حیدر آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بار ش سے جگہ جگہ پانی کھڑا ہو گیا۔ ٹھٹھہ اور گردونواح میں بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔ بلوچستان میں حب اور سبی میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

تاہم متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور نکاسی آب نہ ہونے سے سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا۔ سوات اور گردونواح میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سکھر ، ڈیرہ غازی خان، لاہور، اسلام آباد ، آزاد کشمیر سمیت پنجاب ، خیبر پختون خوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔