سندھ، بلوچستان میں گرمی کی شدت میں اضافہ، مزید بڑھنے کا امکان

Sindh

Sindh

کراچی (جیوڈیسک) سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آیندہ 2 سے 3 دن میں ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھے گی۔ سندھ اور بلوچستان کے شہروں پر سورج آگ کے گولے برسا رہا ہے، سندھ کے شہر دادو میں درجہ جرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، جبکہ نواب شاہ، موہنجودڑو، مٹھی اور چھور میں درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سبی میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، گرمی بڑھتے ہی ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی گرمی نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔