سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک

Country, including Sindh and Balochistan.

Country, including Sindh and Balochistan.

کراچی (جیوڈیسک) سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے۔ تاہم کشمیر، پنجاب اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی ان علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج راولپنڈی، اسلام آباد ،گوجرانوالا، لاہور، کنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش جہلم میں 104 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ مری میں 90 منگلا میں 47 اور مظفر آباد میں 37 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ سب سے زیادہ گرمی نوابشاہ، سکھر اور رحیم یار خان میں پڑی جہاں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔