کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ بلوچستان مزدا’ٹرک گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران برائے 2015-16 کا پہلا باضابطہ اجلاس مرکزی آفس بسم اﷲ مارکیٹ نیو سبزی منڈی میں منعقدہوا۔
اجلاس کی صدارت مرکزی چیئرمین محمدانبیاء اچکزئی نے کی جبکہ اجلاس میں صدرمحمدعلی احمدزئی،جنرل سیکریٹری چوہدری عبدالقدوس انصاری، نائب صدرحضرت علی،جوائنٹ سیکریٹری عمران احمدنیازی، فنانس سیکریٹری اکبرشاہ اورانفارمیشن سیکریٹری محمدآصف نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام عہدیداران کی مشاورت کے بعد ہارون خان اچکزئی کو سینئرنائب صدر،شوکت علی کوآفس سیکریٹری جبکہ عزیزاﷲ کو پریس سیکریٹری منتخب کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین محمدانبیاء اچکزئی نے کہا کہ سندھ بلوچستان مزدا’ ٹرک گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا بنیادی مقصدڈرائیورز، بیوپاریوں اور گڈزکمپنیز کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینااور انکے مسائل کو حل کرنا ہے جس کیلئے ہم مسلسل جدوجہدمیں مصروف ہیں۔ سندھ بلوچستان مزدا’ٹرک گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ڈرائیورز، بیوپاروں اورگڈزکمپنیزکامشترکہ پلیٹ فارم ہے ان سب کو اس پلیٹ فارم پر جمع کرنے کیلئے اقدامات کیئے جارہے ہیں
کیونکہ ڈرائیورز،بیوپاروں اورگڈزکمپنیز کے درمیان کوآرڈی نیشن نہ ہونے کی وجہ سے مسلسل مسائل بڑھتے جارہے ہیں جس کانقصان سب کو ہورہا ہے۔سندھ بلوچستان مزدا’ٹرک گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن،ڈرائیورز،بیوپاروں اورگڈزکمپنیزکے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آوازبلندکرے گی اورکسی بھی حدتک جائے گی۔اجلاس میں متفقہ طورپرغیررجسٹرڈگڈزکمپنیز کے خلاف باضابطہ مہم چلانے کابھی فیصلہ کیاگیا۔