اسلام آباد (جیوڈیسک) سندھ، بلوچستان کے بیشتر شہروں میں گرمی بڑھتی جا رہی ہے۔ تربت میں درجہ حرات 40،گوادر میں 35 ڈگری تک جا پہنچا۔ پنجاب کے کچھ مقام پر ہلکی بارش سے موسم کچھ بہتر ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز کےدوران پنجاب اور سندھ میں کہیں کہیں گردآلود ہوائیں اور کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی امید ہے ۔ پنجاب میں سرگودھا، جھنگ شہر اور گردونواح میں ہلکی بارش نے گرمی کو کچھ کم کردیا ہے ، پر سندھ کے شہروں میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت نے گرمی کو مزید بڑھا دیا ہے اور بلوچستان کے کئی شہروں پر گرم ہوا نے موسم کو شدید گرم کر دیا۔
خیبر پختونخوا کے شہر بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی سندھ میں سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص ڈویژن، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بالائی خیبر پختونخواہ میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن، پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرد آلود ہوائوں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔