اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد اتوار کو خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں کم از کم 6 دھماکے ہوئے جن میں 10 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ کوہاٹ کے سرحدی علاقے کچاپکا میں این اے 39 کے آزاد امیدوار نور اکبر کے انتخابی دفتر کے قریب دھماکا ہوا۔
جس میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے ۔ دوسرا دھماکا چارسدہ روڈ پر لنڈئے سڑک کے مقام پر این اے 46 خیبر ایجنسی کے امیدوار حاجی ناصر خان آفریدی کے الیکشن آفس کے قریب ہوا۔ اس دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
صوابی میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوارکے انتخابی جلسے کے قریب دھماکے میں دوافرادجاں بحق اورپانچ زخمی ہوگئے۔دھماکے میں امیدوارامیر رحمان محفوظ رہے۔کوئٹہ کے علاقے سریاب میں کارنر میٹنگ کے دوران سائیکل بم دھماکے میں ایک بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔